
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر کل پروانچل دورے پر وارنسی ، جونپور اور اعظم گڈھ آۓ ، اعظم گڈھ میں میڈیا کو بیان دیتے ہوۓ اویسی نے کہا کہ ہم الیکشن کسی کو ہرانے یا جتانے کے لۓ نہیں لڑتے ہیں بلکہ ہم اپنی پارٹی کے امیدوار کو جتانے کے لۓ کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ کامیاب ہو ،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سیاست اب بدل گٸ ہے اب ہمیں حصے داری چاہۓ دوسری طرف اسدالدین اویسی کے کافلے کے بعد کچھ جگہ پر بھگوا ریلی بھی نکالی گٸ مقامی رپورٹر کے مطابق سراۓمیر مارکیٹ میں مغرب کے وقت پولیس چوکی سے اندر سبزی منڈی ، چوک ہوتے ہوۓ یہ ریلی گٸ جن کے ساتھ بھگوا جھنڈا تھا اور جے شری رام کا نعرہ اور اشعال انگیز ریکارڈنگ بج رہی تھی۔
Hi…. I am Naqui Shadab Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra. Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use Facebook button to follow me.