بنگلورو : وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان کو کئی محاذوں پر خطرات اور چیلنجوں کا سامناہے لیکن ہم چوکس ہیں اور کسی بھی غلط مہم جوئی کو ناکام بناکر اسے شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ وہ دو سالہ ایروانڈیا شو اور ہوا بازی نمائش کے افتتاح کے بعد مخاطب تھے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان سرکاری سرپرستی اور سرکاری نگرانی میں جاری دہشت گردی کا شکار ہے۔ یہ رجحا ن اب عالمی خطرہ بن چکا ہے۔ چین کے ساتھ ملک کی شمالی سرحدوں پر حالیہ گڑبڑ کے تعلق سے راجناتھ نے کہا کہ ہم طویل عرصہ سے ایسی ہی بدبختانہ کوششیں دیکھتے آئے ہیں کہ طاقت کے استعمال کے ذریعہ تصفیہ طلب سرحدی تنازعات کی زبردستی یکسوئی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں