بریکنگ نیوز : ہندوستان پاکستان افغانستان میں 6۔6 اسکیل کا شدید زلزلہ
قومی راجدھانی میں منگل کی رات 10:25 پر ایک زبردست زلزلہ محسوس کیا گیا، شمالی ہندوستان کے مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔ برصغیر کے مختلف ممالک ہندوستان، پاکستان، افغانستان،قزکستان اور ایران میں منگل کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ئے اور اس کا مرکز افغانستان بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی این سی آر اور جموں کشمیر سمیت شمالی ہند کے یوپی پنجاب راجستھان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوف میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ ادھر پاکستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔راولپنڈی میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پنجاب میں لاہور، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ادھر پاراچنار، کرک، اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی بھی ممالک سے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
Earthquake In Delhi, Neighbouring Cities, Tremors Felt For Many Seconds https://t.co/vA0GQpvkn5 pic.twitter.com/ivQ1W2KTiA
— NDTV (@ndtv) March 21, 2023
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق اس زلزلے کی شدت 6.8 تھی اور اس کا مرکز ہندوکش کا علاقہ تھا۔
#BreakingNews : भूकंप के बाद दिल्ली के शकरपुर में बिल्डिंग झुकी, दिल्ली फायर सर्विस के पास आयी कॉल #earthquake #DelhiNCR #Delhi । @pramodsharma29 pic.twitter.com/60R9p1VHDZ
— Zee News (@ZeeNews) March 21, 2023
منگل کی شام افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد کئی سیکنڈ تک جاری رہنے والے شدید جھٹکے شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں محسوس کیے گئے۔ افغانستان میں آج آنے والا یہ دوسرا زلزلہ تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ افغانستان میں فیض آباد سے 133 کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ سڑکوں پر جمع ہیں اور لوگوں نے اپنے گھروں کے اندر گرنے والی اشیاء کی اطلاع دی ہے۔ کچھ دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باعث بہت سے لوگ رہائشی عمارتوں میں کھلی جگہوں پر آگئے۔