جنتاکرفیو دنیا کیلئے مثال بن گیا ، تالی اور تھالی سے کورونا کے خلاف لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی ، من کی بات پروگرام سے خطاب

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے گذشتہ ایک سال سے ان کی حکومت جدوجہد کررہی ہے ۔ ویکسین کی تیاری میں ہندوستان تمام ملکوں سے زیادہ سرگرم ہے ۔انہوں نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ من کی بات ‘‘ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنتا کرفیو دنیا کیلئے مثال بن گیا ۔ تالی اور تھالی بچا کر ہندوستانی عوام نے کورونا کے خلاف لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب ساری دنیا کووڈ 19کے خلاف ویکسین کا انتظار کررہی تھی اُس وقت ہندوستان ساری دنیا میں ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ کے 75 ویں ایڈیشن میں وطن عزیز سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سال قبل کورونا لاک ڈاو?ن سے قبل عام کی طرف سے منائے گئے ’جنتا کرفیو‘ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنتا کرفیو دنیا میں مثال بن گیا۔ انہوں نے کہا جنتا کرفیو کے موقع پر عوام نے جو تالی اور تھالی بجائی اس سے کورونا وائیرس (طبی اہلکار) کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے پورے سال بہترن کام کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ سال مارچ میں لوگوں نے پہلی بار ’جنتا کرفیو‘ کا لفظ سنا تھا لیکن اس عظیم ملک کے عظیم عوام کی عظیم طاقت کا تجربہ ملاحظہ کریں، جنتا کرفیو پوری دنیا کے لئے حیرت کا باعث بن گیا۔ یہ نظم و ضبط کی ایک منفرد مثال تھی، آنے والی نسلیں یقیناً اس ایک چیز پر فخر کریں گی۔پی ایم مودی نے مزید کہا کہ ہمارے کورونا وارئیرز کے تئیں تعظیم اور تشکر کا اظہار کرنے کے لئے لوگوں نے تالی، تھالی بجائی دیا جلایا۔ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اس نے کورونا واریئرز کے دل کو کتنا چھو لیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ پورے سال وہ بغیر تھکے اور بغیر ٹھہرے ڈٹے رہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس حوالہ سے وزیر اعظم مودی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔لوگ نہیں مانے تو 2 اپریل سے مہاراشٹر میں ’لاک ڈاون‘ لگایا جائے گا: نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے سبھی عوامی پروگرام آنے والے کچھ دنوں کے لیے منسوخ کر دیں۔وزیراعظم نے ہندوستان کے کھلاڑیوں کی ستائش کی ، خاص کر اس ماہ مارچ میں یوم خواتین منایا جارہا تھا کئی خاتون کھلاڑیوں نے اسپورٹس کے میدان میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ بنایا اور کئی میڈلس حاصل کئے ۔ دہلی میں منعقدہ آئی ایس ایس ورلڈ کپ نشانہ بازی کے مقابلوں میں خاتون کھلاڑیوں نے بہتر مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹر متھالی راج کی ستائش کی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 10ہزار رنز بنانے پرمبارکباد دی ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں