ہندوستان میں 5G سروس کب شروع ہوگی؟ حکومت نے لوک سبھا میں جواب دیا

800

نئی دہلی: حکومت نے بدھ کو لوک سبھا کو بتایا کہ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے سال 2022-23 کے دوران 5G موبائل سروس شروع کرنے کا امکان ہے۔ یہ جانکاری وزیر مملکت برائے مواصلات دیبو سنگھ چوہان نے لوک سبھا میں دیپ سنگھ شنکر سنگھ راٹھور اور رمیش بدھوری کے سوال کے تحریری جواب میں دی۔

اراکین نے پوچھا تھا کہ کیا حکومت کا ہندوستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ ہے؟ مواصلات کے وزیر مملکت نے کہا کہ 5G خدمات کو بتدریج شروع کرنے اور اس کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کا امکان ہے جب خدمات کا ماحول تیار ہو اور طلب میں اضافہ ہو۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بہت جلد 5G خدمات ہندوستان میں زمینی حقیقت بننے والی ہیں۔ ہندوستان تیز رفتار 5G خدمات کے نفاذ کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ اس سپیکٹرم کو نیلام کیا جا رہا ہے۔ نیلامی بدھ کو بھی جاری رہی۔