ہندوستان میں اقلیتوں کو انسانی حقوق پر وزراء سے تبادلہ خیال : امریکی سکریٹری آف ڈیفنس

نئی دہلی :۔ امریکی سکریٹری آف ڈیفنس جنرل لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ انہوں نے ہندوستان میں اقلیتوں کی انسانی حقوق سے متعلق ہندوستانی وزراء سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ کیوں کہ شراکت دار ملک کے طور پر ہندوستان کے ساتھ اس قسم کے مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں ۔ دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ہندوستان میں انسانی حقوق خاص طور پر شمال مشرق میں مسلم اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی سے بات کی گئی ہے ۔ آسٹن نے جواب دیا کہ اس مسئلہ پر بات چیت کا انہیں موقعہ نہیں ملا تاہم اس مسئلہ پر انہوں نے کابینہ وزراء سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ آسٹن نے مزید کہا کہ شراکت دار ملکوں کو اس قسم کے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس سے انہیں اطمینان حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن حوالے سے بتایا کہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی امریکی حکومت کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ امریکی سکریٹری آف ڈیفنس نے اپنے پہلے دورہ ہند کے موقع پر وزیراعظم کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔۔

Leave a comment