ریاض : سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار 2 مئی 2021 ء کو جاری بیان میں سعودیوں کیلئے سفری پاب ندیاں ہٹائے جانے کی مشروط اجازت کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم اس اعلان میں تاحال غیر ملکیوں کی مملکت آمد کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ۔ بیان میں سعودی شہریوں پر سفری پابندی ہٹانے کو کہا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی شہری جو بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں ، انہیں سفر کی مشروط اجازت ہوگی۔ مملکت سے جانے کیلئے غیر ملکیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں تھی اور نہ اب ہے۔ البتہ کورونا سے متاثرہ 20 ممالک سے غیر ملکیوں کے مملکت آنے پر پابندی بدستور عائد ہے جس میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہے۔ اسی پابندی کے تحت ہندوستان سے سعودیہ کو فلائیٹس بند ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں