ہندوستانی گھرانے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان: سروے

نئی دہلی: آئی اے این ایس-سی ویٹر کے سروے کے مطابق ہندوستانی گھرانے بڑھتے ہوئے اخراجات سے پریشان نظر آتے ہیں اور گزشتہ ایک سال سے لوگوں کی آمدنی یا تو کم ہو گئی ہے یا جمود کا شکار ہے۔ آئی اے این ایس کی جانب سے سی ووٹر نے چار ریاستوں آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پدوچیری میں کئے گئے ایک خصوصی سروے کے دوران سامنے آئی، ان ریاستوں میں 2021 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔

،سروے کے دوران لوگوں سے کئی مسائل پر کئی سوالات پوچھے گئے جنہوں نے ملک کو درپیش سماجی، سیاسی اور معاشی چیلنجز پر اپنی رائے دی۔ اگرچہ ریاستی حکومتوں اور وزرائے اعلیٰ نے کارکردگی کی درجہ بندی پر کافی اچھا اسکور کیا ہے، تاہم عام ووٹر کا خیال ہے کہ 2021 میں انتخابات ہونے کے بعد سے ان کے خاندانوں کی مالی حالت ابتر ہو گئی ہے۔