ہندوستانی معیشت خطرناک طور پر ‘ہندو ترقی کی شرح’ کے قریب، صورتحال تشویشناک: رگھورام راجن
ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر اور ماہر اقتصادیات رگھورام راجن نے کہا کہ ہندوستانی معیشت خطرناک طور پر ‘ہندو ترقی کی شرح’ کے قریب ہے۔ کمزور پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری، بلند شرح سود اور سست عالمی ترقی کے پیش نظر، یہ نہیں معلوم کہ ہم ترقی کو تیز کرنے کی رفتار کہاں سے حاصل کریں گے۔
رگھورام راجن نے کہا کہ قومی آمدنی کے تازہ ترین تخمینے، جو نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) نے گزشتہ ماہ جاری کیے ہیں، ظاہر کرتے ہیں کہ سہ ماہی ترقی میں سلسلہ وار گراوٹ تشویشناک ہے۔
رگھورام راجن نے کہا کہ قومی آمدنی کے تازہ ترین تخمینے، جو نیشنل اسٹیٹسٹکس آفس (این ایس او) نے گزشتہ ماہ جاری کیے ہیں، ظاہر کرتے ہیں کہ سہ ماہی ترقی میں سلسلہ وار گراوٹ تشویشناک ہے۔ میرا خوف غلط نہیں تھا۔ اس مدت کے دوران جی ڈی پی میں 4.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر میں یہ شرح 6.3 فیصد تھی۔ جبکہ گزشتہ اپریل سے جون کے درمیان یہ 13.2 فیصد تھی۔