ہندوستانی فضائیہ نے جموں و کشمیر سےسبھی پروازیں منسوخ کردیں

0 16

نئی دہلی:27فروری(ایجنسی)ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورت حال کے بیچ جموں وکشمیر کے آسمان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ فضائیہ نے یہاں جموں، لیہہ اور سری نگر میں کمرشیل پروازوں کی آمد ورفت پر روک لگا دی ہے۔
ملی اطلاع کے مطابق، لیہہ، جموں، سری نگر اور پٹھان کورٹ ہوائی اڈے الرٹ پر ہیں۔ چندی گڑھ اور امرتسر کے ہوائی اڈوں پر بھی الرٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی وجوہات سے کئی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ مزید برآں، کچھ وقت کے لئے ائیر اسپیس معطل کر دیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، سری نگر کے لئے اور وہاں سے پرواز بھرنے والی سبھی کمرشیل خدمات رد کر دی گئی ہیں۔انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے چندی گڑھ، لیہہ اور جموں وکشمیر میں سبھی طرح کی کمرشیل پروازوں پر روک لگا دی ہے۔ جموں اور سری نگر کے ائیرپورٹ کچھ وقت کے لئے کمرشیل پروازوں کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔ جموں اور سری نگر کے لئے روانہ ہوئیں کچھ پروازیں اپنے شہر کو لوٹ آئی ہیں۔ انڈیگو اور گو ائیر نے اپنے طیاروں کو واپس دلی بلا لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان ائیر اسپیس کے ذریعہ اڑنے والے جہازوں کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ کچھ پروازیں واپس لوٹ رہی ہیں تو کچھ نے دوسرا روٹ اپنا لیا ہے۔