نئی دہلی: ہندوستان میں کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کے نتیجہ میں شہریوں کو بیرون ملک سفر کے معاملہ میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کئی ملکوں نے ہندوستانیوں کے سفر پر امتناع عائد کردیا ہے یا پھر تحدیدات لاگو ہیں۔ کئی عالمی قائدین نے بھی ہندوستان کو اپنے دورے منسوخ یا ملتوی کردیئے ہیں۔ ان ملکوں کی فہرست میں امریکہ ، برطانیہ، نیوزی لینڈ کے ساتھ پاکستان بھی شامل ہے۔ ہانگ کانگ، سنگا پور، عمان اور فرانس دیگر ممالک ہیں جنہوں نے مختلف مدتوں کیلئے ہندوستانیوں کے اپنے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔خلیجی سلطنت عمان نے کوروناکے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہندوستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ 24 اپریل سے تاحکم ثانی ہوگا۔جمعرات کو ہندوستان میں وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3.14 لاکھ نئے کورونا کیس درج ہوئے۔ اس پس منظر میں پاکستان نے C زمرہ کی پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہندوستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان سے تمام مسافرین کے داخلہ پر عارضی پابندی عائد کررکھی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں