ہم نے اپنی 2000 مربع کلومیٹر زمین دوبارہ حاصل کر لی، روسی فوج پسپا ہو رہی ہے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے ستمبر میں 2000 کلومیٹر کے علاقےپر دوبارہ قبضہ کرکے اسے روسی فوج سے چھین لیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوج شمال مشرق اور جنوب میں یوکرین کے جوابی حملے سے بچ کر “صحیح انتخاب” کر رہی ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ “اب تک ستمبر کے اوائل سے تقریباً 2,000 کلومیٹر کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں روسی فوج نے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ روسی فوج فرار ہو رہی ہے اور فرار اس کے لیے صحیح آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یوکرین کی فوج نےاعلان کیا تھا کہ وہ کوبیانسک (مشرقی یوکرین) کے اہم سپلائی ٹاؤن میں داخل ہو گئی ہے، جس پر روسی افواج نے کئی ماہ سے قبضہ کر رکھا تھا۔
یوکرین کی اسپیشل فورسز نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر تصاویر شائع کیں کہ وہ ان کے ارکان کی ہیں۔
ایک علاقائی اہلکار نے تقریباً 27,000 افراد پر مشتمل یوکرینی قصبے میں یوکرینی فوجیوں کی ایک الگ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “کوبیانسک یوکرین ہے۔”
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب برطانوی انٹیلی جنس نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یوکرین کی افواج کوبیانسک کے قریب پہنچ رہی ہیں اور روس کے ڈونباس کے سپلائی راستوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔