”ہمت ہے تو پرتاپ پاٹل لوک سبھا چناو لڑیں“
امرراجورکر کاایم ایل اے چکھلی کرکوکھلا چیلنج
ناندیڑ:2جنوری(ورق تازہ نیوز)”اگر ہمت ہے تو پرتاپ پاٹل چکھلی کر لوک سبھا انتخابات لڑیں“ اس طرح کا کھلا چیلنج کانگریس کے ناندیڑشہر صدر امرراجورکر نے کیا ہے۔ جس طرح برادر نسبتی کو لوک سبھا چناو¿ میں دھول چٹائی ہے اسی طرح طرز پر انھیں بھی چاروں خانے چت کردیں گے۔ راجورکر مدکھیڑ شہر وتعلقہ کانگریس کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ ریسٹ ہاو¿س میں منعقدہ اجلاس سے مخاطب تھے ۔ناندیڑمیں مہاتما جیوتی باپھلے اور ساوتری بائی پھلے کے مجسموں کی نقب کشائی اور شام چھ بجے نیو مونڈھا میدان پر منعقدہ جلسہ عام میں آ ل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کاعوامی استقبال رکھاگیا ہے ۔اس تقریب میں ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں ورکرس کی شرکت کریں اسی مقصد سے امرراجورکر نے مدکھیڑ میں پارٹی ورکرس کے ہمراہ اجلاس منعقد کیااس موقع پر وہ مخاطب تھے ۔ اجلاس میں ضلع صدر گوئند راو¿ ناگولی کر ‘روہی داس جادھو‘ضلع پریشد رکن بھیم راو¿ کلیانے ‘ نائب صدر بلدیہ بالاجی چودندتے کے علاوہ دیگر ورکرس موجود تھے۔