لکھنؤ:اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں واقع القرآن انسٹیٹیوٹ کے انچارج محمد قمر عالم ندوی نے بتایا کہ “القرآن انسٹی ٹیوٹ 2003ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد قرآن مجید کے پیغام کو بلا تفریق مذہب و ملت کے پوری انسانیت تک پہنچانا ہے کیونکہ اللہ کا کلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں ہے۔ قمر عالم ندوی نے کہا کہ ہمارے یہاں قرآن مقدس کے مختلف زبانوں کے ترجمے موجود ہیں تاکہ جسے جو زبان آتی ہو ،اسے اسی زبان میں قرآن پاک فراہم کیا جاسکے۔ ہمارے انسٹیٹیوٹ میں ہندی، اردو، بنگلہ، مراٹھی، گجراتی، تمل اور دوسری زبانوں میں قرآن شریف موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری انفرادیت یہ ہے کہ اسکول ، کالج کے نوجوان طلبہ ، بڑی عمر کی خواتین کو قرآن کریم کی تلاوت درست کرواتے ہیں ساتھ ہی قرآن کا ترجمہ بھی سکھایا جاتا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں