ہمارا ایک پائلٹ لاپتہ : وزارت خارجہ ہند

0 20

نئی دہلی:27فروری(ایجنسی)ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان بدھ کو وزارت خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہندوستانی ائیر فورس نے پاکستان کے ایک طیارہ کو مار گرایا ہے۔ اس دوران ہمارے ایک مگ 21 کا طیارہ کریش ہوا ہے۔رویش کمار کے مطابق ہمارا ایک پائلٹ بھی لاپتہ ہے۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ ہمارا پائلٹ اس کے قبضے میں ہے ، ہم حقائق کی جانچ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ، جو کو ناکام بنادیا گیا۔