ہر شے کو خود کار بنانے والا ’فنگر بوٹ‘

سان فرانسسكو: تصویر میں دکھائی دینے والا ننھا منا چوکور روبوٹ فون کی ایپ سے کنٹرول ہوکر کسی بھی بٹن کو کھول یا بند کرسکتا ہے۔ اس کے ذریعے ان گنت آلات کو خودکار اور اسمارٹ بنایا جاسکتا ہے۔

اسے ’فنگربوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو ننھا منا چوکور مکعب دکھائی دیتا ہے۔ تھری ڈی پرنٹر سے تیارکردہ فنگربوٹ اپنی متحرک انگلی سے ہر سوئچ کھول اور بند کرسکتا ہے۔ اسے آپ ایپ سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں یا پھر ٹائمر کے ذریعے سوئچ آن یا آف کرسکتے ہیں خواہ وہ ٹی وی کا سوئچ ہو یا گھر کی لائٹوں کو کھولنے یا بند کرنے کا کام کرتا ہو۔

اگرچہ ایسے ہارڈویئر یا سافٹ ویئر موجود ہیں جو پورے گھر کو مکمل طور پر خود کار بناسکتے ہیں۔ لیکن اول ان کی قیمت بہت زیادہ ہے دوم نئے آلات کو ان میں شامل کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اسی بنا پر فنگر بوٹ بنایا گیا ہے جو کسی بھی آلے کے سوئچ سے منسلک ہوکر اپنا کام کرتا ہے۔ دوسری جانب یہ بہت کم خرچ بھی ہے۔ فنگر بوٹ بنانے والے لوگوں نے اسے’ریموٹ کنٹرول انگلی‘ کا نام دیا ہے۔

آگر آپ گھر سے باہر نکلتے ہوئے بتیاں گل کرنا بھول گئے ہیں تو فون کے صرف ایک ٹچ سے ان لائٹوں کو بند کرنا بہت آسان ہے۔ اسی طرح جوسر، واشنگ مشین، لان موور اور دیگر آلات کو چلانا بھی بہت آسان ہے۔ بس روبوٹ کو مشینی انگلی کی طرح کسی سوئچ پر چپکا دیجیے اور باقی کام وہ خود کرلے گا۔

اسے ایڈاپروکس کمپنی نے تیار کیا ہے۔ فنگر بوٹ کسی بھی سوئچ کو دھکیلنے، کھینچنے اور پلٹنے کا کام کرسکتا ہے۔ اسی طرح ہوم کنٹرول کرنے والے آواز سے کنٹرول ہونے والے سافٹ ویئر مثلاً سِری یا گوگل سے بھی فنگرپرنٹ کو چلایا جاسکتا ہے۔

فنگر بوٹ کی بلیو ٹوتھ رینج 50 میٹر ہے لیکن ایک ہارڈویئر کے اضافے سے اس فاصلے کو بڑھا سکتی ہے۔ اس طرح گھر میں قدم رکھنے سے پہلے ہی آپ ہیٹر یا ایئرکنڈیشن کو بھی چلاسکتے ہیں۔

The post ہر شے کو خود کار بنانے والا ’فنگر بوٹ‘ appeared first on ایکسپریس اردو.

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔