ویڈیو:ہریانہ کے سونی پت کی مسجد پراسلحہ کیساتھ شرپسندوں کا حملہ

909

چندی گڑھ: ہریانہ کے سونی پت میں کشیدگی برقرار ہے جہاں 15-20 مسلح افراد نے ایک مسجد میں توڑپھوڑ کی اور نمازیوں پر حملہ کردیا۔ حملہ میں کم ازکم 9 افراد زخمی ہوئے۔سونی پت کے موضع صندل کلاں میں یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ مسلح افراد کے حملہ کی تصاویر زیرگشت ہیں۔ لاٹھیاں تھامے حملہ آوروں کو آزاد گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملہ کی وجہ معلوم نہیں لیکن پولیس نے 19 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ زخمیوں کو سیول ہسپتال‘ سونی پت میں شریک کرایا گیا ہے۔

ہریانہ کے سونی پت میں ایک مسجد کے اندر شب نماز ادا کر رہے مسلمانوں پر ۱۵ سے ۲۰ ہتھیار بند شر پسندوں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں کئی مصلی زخمی ہو گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے اس دوران کافی ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ کی، پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہے ، ۱۹ کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔ ساتھ ہی گاؤں میں فرقہ وارانہ کشید گی سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں سیکوریٹی تعینات کر دی ہے۔ پولس کے مطابق اتوار کی شب نماز کے دوران سونی پت کے ساندل کالا گاؤں میں کچھ مصلح شر پسندوں نے مسجد کے اندر نمازیوں پر حملہ کر دیا،

پولس نے بتایا کہ 19 کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور اب تک 19 کو گرفتار کر لیا ہے، ان بھی سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس شر پسندی کو لے کر الزام ہے کہ مسجد میں گھس کر حملہ کرنے والے بھی اسی گاؤں کے ہی رہنے والے ہیں، معاملے میں پولس نے سیکوریٹی سخت کردی ہے اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں میں اشتیاق علی، عالم گیر، صابر علی، فریاد،

انصار علی، زیدہ علی تاب، نرگس اور زرینہ شامل ہیں۔ مسجد کے امام محمد کوثر کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی ٹکراؤ تھا، انہیوں نے بتایا کہ لوگ شب میں نماز ادا کر رہے تھے، اور حملہ آوروں نے مسجد میں گھس کر حملہ کر دیا جس کی کی وجہ سے کافی مصلی زخمی ہو گئے ۔ حملہ کرنے والے کچھ شرپسندوں کی تصاویر لوگوں نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کر لی ہے جو اب سوشیل میڈ یا پر وائرل ہے۔ جس میں شر پسندوں کے ہاتھوں میں اسلحہ اور لاٹھی ڈنڈے دیکھے جاسکتے ہیں۔