• 425
    Shares

ہاکرس کو بڑھاوا دینے میں ہم سبھی کا ہاتھ شامل ہے، ہر کسی کو سودا سلف اسکے گھر کے سامنے ہی چاہیے

ہاوسنگ منسٹر جیتیندر اوہاڈ نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کلپتا پمپلے سے ملاقات کی

تھانے(آفتاب شیخ)
ہر کسی کو اس کے دروازے پر ہی سودا سلف مل جائے دور چلنا نہ پڑے اس طرح کے معاملات اور ہماری ان ہی خواہشات نے شہر میں جگہ جگہ ہاکرس کو بڑھاوا دیا ہے اور اس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ۔ اس طرح کا اظہار خیال تھانے کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کلپیتا سے اسپتال میں ملنے کے بعد حکومت مہاراشٹر میں کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ نے میڈیا کے سامنے کیا ۔

تھانے میں ہاکرس پر کاروائی کے دوران مونسپل کارپوریشن کی اسسٹنٹ کمشنر کلپیتا پمپلے پر حملے کے بعد وزیر ہاؤسنگ جتیندر اوہاڈ نے گزشتہ شب جوپیٹر اسپتال میں ان کی عیادت فرمائی اس کے بعد اوہاڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کمزور ہوچکی ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی کام کرنے والوں کے حوصلے بلند ہوچکے ہیں انھوں نے بتایا کہ یہاں ہوئی حرکت میں تھانے کے شہریوں کو بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ٹھیک نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اوپر والے مہربانی سے پمپلے کے بچ گئی اور وہ اپنے والدین کی دعاوں کی وجہ سے بچ گئیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا تھا کسی کو اتنی تیزی سے چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ جب یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ کوئی انتظامیہ سے بڑا ہے۔ جتیندر اوہاڑ نے میونسپل انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کمزور ہے۔ جتیندر اوہاڈ نے کہاکہ آج کسی کو گھر کے باہر زیادہ دور تک چلنے کی عادت نہیں ہے جب آپ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کو دروازے پر ہی سامان ملنا چاہئے اس طرح کی عادات نے ہاکرس کو بڑھاوا دیا ہے جب کہ ہماری والدہ 5/7 کلو میٹر دور چل کر بازار لانے جاتے تھے ہاکرس کے سبب آج شہر میں لا اینڈ آرڈر خطرے میں پڑگیا ہے اوہاڈ نے کہا انتظامیہ کے ساتھ شہریوں کو بھی چاہئے کہ ہاکرس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور جو بازار کے باہر راستے گلی کوچوں، نکڑ اور عوامی راہوں پر کھڑے ہوکر مال بیچیں ان سے آ پ بھی سامان نہ خریدو اس سے ہی ہاکرس کے حوصلے پست ہونگے ورنہ آج جو ہوا وہ کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔