ہانڈی توڑنے کے دوران گر کر نوجوان فوت

759

ممبئی: 22.اگست۔ ممبئی میں دہی ہانڈی توڑنے گئے 24 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔ دہی ہانڈی تہوار کے دوران ویلے پارلے کے شیو شمبھو گووندا دستی کا سندیش دلوی ساتویں تہہ سے نیچے گر گئے۔

بعد ازاں سرکاری کوپر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

لیکن پھر طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔