چائے کی مقبولیت سے انکار ممکن نہیں اور یہ گرم مشروب دنیا کے بیشتر حصوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے، چائے پر سائنسی تحقیق کے بعد آئے روز نئے انکشافات ہوتے رہتے ہیں ایک اور سائنسی تحقیق نے چائے کو موذی مرض کے لئے مفید قرار دے دیا ہے . سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چائے کے بہت سے فوائد ثابت ہوئے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے اور خاص طور پر جسم کے خلیوں کی حفاظت اور بڑھاپے سے بچانے میں معاون ہے .

شریانوں میں خون کا دباؤ بڑھنے سے ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے، یہ دل کے امراض، جیسے اسٹروک، دماغی فالج اور شریانوں کے لیے خطرے کا باعث بنتا ہے، تحقیق کے مطابق اس دائمی بیماری کو جو پوری دنیا کے لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتی ہے اسے چائے کے مستقل استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے.

سبز اور کالی چائے دونوں میں قدرتی اینٹی آکسڈینٹس پائے جاتے ہیں، یہ کے سی این کیو فائیون نامی پروٹین کو متحرک کرتے ہوئے بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، جو شریانوں کو بڑھانے میں (خون کی شریانوں کے سائز میں اضافے) میں کردار ادا کرتا ہے.قلبی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے چائے پینا ایک اچھا خیال ہوگا، کیونکہ یہ نئی تحقیق اس کی تصدیق کرتی ہے.تاہم چائے کے زیادہ استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے،