واشنگٹن، 03 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی نژاد ماہر اقتصادیات گیتا گوپی ناتھ کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پہلا ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

محترمہ گوپی ناتھ اگلے سال یہ نئی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ وہ تین سال تک اس عالمی ادارے کی چیف اکنومسٹ (ماہر اقتصادیات)ہیں۔ اپنی نئی ذمہ داری کے تحت وہ آئی ایم ایف کی جانب سے پالیسیوں اور تحقیقی کاموں کی نگرانی کریں گی تاکہ تنظیم کی رپورٹس اور دیگر شائع شدہ مواد کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ محترمہ گوپی ناتھ نے ذمہ داری سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ محترمہ گوپی ناتھ کی بطور چیف اکنومسٹ تین سالہ مدت اگلے سال جنوری میں ختم ہو رہی تھی، اور وہ دوبارہ امریکہ میں پڑھانے کے لیے واپس آنے والی تھیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔