گیان واپی :مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے والی عرضی پر اگلی سماعت 8جولائی کو

وارانسی:30مئی(یواین آئی) گیان واپی مسجد احاطے میں پائے گئے مبینہ شیولنگ کی پوجا کی اجازت دینے اور احاطے میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے ہندوؤں کے حوالے کرنے کی مطالبے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک کورٹ نے اگلی سماعت کی تاریخ 8جولائی طے کی ہے۔

اس سے قبل فاسٹ ٹریک کورٹ آف سول جج(سینئر ڈویژن) مہیند کمار پانڈے نے عرضی پر سماعت کی اور4 بجے تک اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سماعت کے دوران مدعی علیہ کے وکیل ابھئے ناتھ یادو عرضی کی ایک کاپی طلب کی۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے یہ عرضی 24مئی کو سول جج کورٹ(سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کی عدالت میں داخل کی گئی تھی جہاں سے انہوں نے 25مئی کو اسے فاسٹ ٹریک کورٹ منتقل کردیا تھا۔یہ عرضی وشو ویدک سنستھان سنگھ کے جنرل سکریٹری کرن سنگھ نے داخل کی ہے۔

کرن سنگھ نے اپنی عرضی میں عدالت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ گیان واپی مسجد میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرے اور اس کے احاطے کو ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو سروے کے دوران مسجد کے حوض میں پائے گئے مبینہ شیولنگ کی یومیہ پوجا پاٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

Leave a comment