گیان واپی مسجد، فوارہ کو فوارہ کہنے والے مہنت گنیش شنکر اپادھیائے تنقیدوں کے بعد مستعفی

0 35

وارانسی: کاشی کرووٹ مندر کے مہنت گنیش شنکر اپادھیائے جنہوں نے گیان واپی مسجد کے احاطہ میں پائے جانے والے فوارہ کو فوارہ قرار دیا تھا مستعفی ہوگئے۔ اس فوارہ پر ہندو فریق نے مبینہ شیولنگ کا دعوی کیا ہے۔

انہوں نے ان کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام لگایا۔ استعفیٰ کے بعد مہنت نے اپنی ذمہ داری اپنے چھوٹے بھائی ڈاکٹر دنیش امباشنکر اپادھیائے کو سونپ دی ہے۔ وارانسی میں گیان واپی مسجد کامپلکس میں کئے گئے سروے کے بعد ہندو فریق کا دعوی ہے کہ مسجد کے احاطہ میں شیولنگ موجود ہے جبکہ مسلم فریق نے اس دعوے کو مسترد کردیا اور واضح کیا کہ وہ شیولنگ نہیں فوارہ ہے۔