سونپور اڈیشہ کے سونپور ضلع سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک دلہن کی ڈولی اٹھنے سے پہلے ہی ا سکی ارتھی اٹھ گئی ۔ در اصل ، دلہن اپنے کنبے سے الگ ہوجانے کا دکھ نہیں سہہ پائی اور روتے روتے اس نے دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔

اس درد ناک واقعہ کا گواہ بنا سونپور کا جلانڈا گاؤں ۔ یہاں کے ایک گھر میں شادی چل رہی تھی ۔ وداعی کا وقت آیا تو دلہن پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ وہ اتنا روئی کہ وہ بے ہوش ہوگئی اور زمین پر گر پڑی۔ اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دولہا -دلہن دونوں کے اہل خانہ سمیت گائوں میں سوگ پھیل گیا۔ دیہاتیوں کے مطابق ، روضی کے والد کی بھی کچھ مہینوں پہلے موت ہوگئی تھی ، جس کے بعد وہ کافی دکھی رہنے لگی تھی ۔ روضی کے ماموں اور دیگر اہل خانہ نے مل کر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا تھا ۔روضی کی موت کی خبر کے بعد علاقے کے لوگ حیران اور غمزدہ ہیں۔