Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

گھر سے 2 کلو میٹر دائرے کے اندر ہی سفر کی اجازت: ممبئی پولیس کا نیا حکم

IMG_20190630_195052.JPG

jpgممبئی 28؍جون (یو این آئی )کورونا وائرس بیماری کے پیش نظر اور شہر میں اب بھی جاری لاک ڈاون جیسی صورت حال ہونے پر آج ممبئی پولیس نے ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں جس کے مطابق آپ اپنی رہائش گاہ سے صرف ۲؍کلو میٹر محیط کے فاصلے پر ہی انتہائی ضروری کام سے یا اپنے دفتر کیلئے آپ جا سکو گے اگر اس سے زیادہ فاصلہ طے کیا گیا تو ممبئی پولیس گاڑی ضبط کر لے گی۔

نئی گائیڈ لائن کے مطابق صرف انتہائی ضروری کام سے ہی ۲؍کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طئے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے بھی کوئی ضروری وجہ ہونی چاہیئے اور اس کا دستاویزی ثبوت ہونا چاہیئے ۔

ممبئی پولیس کے مطابق یہ ہدایات اس لئے جاری کی گئی ہے کیونکہ ممبئی کی تفریح َگاہوں ، عوامی مقامات اور دیگر مقامات پر عوام کا ازدہام امڈ پڑا ہے جو کہ کورونا وائرس کے اضافہ کا ایک سبب بن رہا ہے ۔
ہدایت کے مطابق کسی ایک شخص کو بازار لانے یا دوسرے فرائض انجام دینے کیلئے صرف ۲؍کلومیٹر محیط میں ہی سفر کی اجازت ہو گی ۔

نئی ہدایت کے مطابق ۱؍سوائے انتہائی ضروری کام کے گھر سے باہر نکلنا ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ ۲؍گھر سے باہر نکلنے پر ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔۳؍بازار میں جانا ،سیلون میں جانا یا کسی دوکان میں جانا یہ تمام کام صرف ۲؍کلومیٹر محیط کے فاصلے پر ہی کیا جا سکتا ہے ۔

اسی طرح سے چہل قدمی بھی اپنے گھر سے دو کلو میٹر سے زائد فاصلہ پر نہیں کی جا سکتی ہے ۔
دو کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ صرف ان صورتوں میں قابل اجازت ہو گا جب کسی شخص کو اس کے دفتر جانا ہو گا یا کسی طبی مدد کے لئے دو کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طئے کرنا ہو گا ۔

ہدایت کے مطابق سماجی فاصلہ کو ضروری قرار دیا گیا ہے اور ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

پولیس کے مطابق رات میں ۹؍بجے سے صبح میں ۵؍بجے تک نائٹ کرفیو میں صرف ضروری خدمات سے وابستہ افراد یا کسی ہنگامی صورت میں گھر سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی ۔

گاڑیوں کے تعلق سے پولیس نے جو گائیڈ لائن ترتیب دی ہیں اس کے مطابق وہ تمام گاڑیاں جو اپنی رہائش گاہ سے دو کلو میٹر سے زائد کے فاصلے پر سڑک پر پائی جائے گی اسے ضبط کر لیا جائے گا ۔
پولیس کی اس گائیڈ لائن کے تحت آج عروس البلاد ممبئی میں سخت ناکہ بندی کی گئی اور کئی ایک مقامات پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا خاص طور پر موٹر سائیکل پر دو افراد کی سواری بھی ممنوع قرار دی گئی ہے ۔

ممبئی 28؍جون (یو این آئی )کورونا وائرس بیماری کے پیش نظر اور شہر میں اب بھی جاری لاک ڈاون جیسی صورت حال ہونے پر آج ممبئی پولیس نے ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں جس کے مطابق آپ اپنی رہائش گاہ سے صرف ۲؍کلو میٹر محیط کے فاصلے پر ہی انتہائی ضروری کام سے یا اپنے دفتر کیلئے آپ جا سکو گے اگر اس سے زیادہ فاصلہ طے کیا گیا تو ممبئی پولیس گاڑی ضبط کر لے گی۔