• 425
    Shares

گوگل کا کہنا ہے کہ وہ 2.1 ارب ڈالرز میں امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں اپنے دفتر کی بلڈنگ خرید رہا ہے۔ڈیٹا کمپنی ریئل کیپیٹل اینالیٹکس کے مطابق مین ہیٹن کے ویسٹ سائیڈ پر نئی عمارت کی خریداری کا یہ معاہدہ کورونا کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے بڑا معاہدہ ہے جو کہ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل بھی ہے۔

 

گوگل پہلے ہی ہڈسن اسکوائر کے علاقے میں 1.3 ملین مربع فٹ پر پھیلی اس واٹر فرنٹ بلڈنگ کو استعمال کر رہا ہے۔اب گوگل کے پاس اسے خریدنے کا موقع ہے جسے وہ 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گا۔

 

گوگل، فیس بک، ایپل، ایمازون ڈاٹ کام اور دیگر ٹیک کمپنیاں حالیہ برسوں میں امریکا میں سب سے مہنگی جگہوں کو کرائے پر لیتی یا انہیں خریدتی دکھائی دی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں دفاتر کی جگہوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے یہ کمپنیاں اپنا اربوں ڈالرز کا کیش سرمایہ خرچ کر رہی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔