گوگل میپ پر پھر سے "اورنگ آباد” لکھ کر آنے لگا

اورنگ آباد : 22جولائی (ورق تازہ نیوز )فی الحال اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ زیر بحث ہے۔ اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کی تجویز کو ایکناتھ شندے حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ جبکہ مرکزی وزارت داخلہ میں شہر کا نام تبدیل کرنے کا کوئی عمل شروع نہیں ہوا ہے۔

مرکزی حکومت کے جی آر سے قبل ہی Google Maps گوگل میپ نے Aurangabad اورنگ آباد کی جگہ سمبھاجی نگر Sambhaji Nagar ظاہر کرنا شروع کردیا تھا جس پر عوام میں گوگل کے خلاف شدید برہمی پائی جارہی تھی۔

تاہم ایک بڑی تعداد میں عوام نے گوگل میپ پر فیڈبیک درج کرواتے ہوئے پھر سے تاریخی شہر کا نام "اورنگ آباد” ہی ظاہر کرنے کو کہا تھا۔ علاوہ ازیں اس معاملہ پر ایم آئی ایم جارحانہ ہوگئی اور پارٹی کی جانب سے گوگل میپ کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے علاوہ ایم آئی ایم ایم نے کہا تھا کہ وہ عدالت اور مرکزی حکام سے بھی شکایت درج کروائی گی۔

عوام کے فیڈ بیک اور قانونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے گوگل میپ نے فورا انگریزی میں سمبھاجی نگر کی جگہ "اورنگ آباد” دکھانا شروع کردیا۔ لیکن پر دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.google.com/search?gs_ssp=eJzj4tTP1TcwyivINjVg9OJKLC1KzEtPTEpMAQBQ4gdK&q=aurangabad&oq=aur&aqs=chrome.1.69i57j46i67i131i433j35i39j0i67l5j0i271l3.1580j0j4&client=ms-android-samsung-gs-rev1&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8

عوام کی ایک بڑی تعداد نے گوگل کو فیڈبیک دیا تھا