گوپال گنج (بہار) میں بی جے پی کی جیت اور آر جے ڈی کی شکست کے پیچھے اسد الدین اویسی کا ’’بدلہ‘‘
نئی دہلی: بہار کی دو سیٹوں موکاما اور گوپال گنج کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے۔ دونوں جگہوں پر آر جے ڈی کے امیدوار میدان میں تھے۔ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے عظیم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد بہار میں یہ پہلا الیکشن تھا۔ آر جے ڈی نے موکاما سیٹ آسانی سے جیت لی،
لیکن گوپال گنج سیٹ پر بی جے پی نے اپنی گرفت برقرار رکھی۔ گوپال گنج سیٹ پر دلچسپ مقابلہ ہوا۔ بی جے پی نے یہ سیٹ تقریباً 2000 ووٹوں سے جیتی لیکن یہاں آر جے ڈی کی ہار کی وجہ اسد الدین اویسی تھے۔ ان کی پارٹی AIMIM کو 12000 ووٹ ملے اور BSP کو 8000 ووٹ ملے۔ یعنی یہ دونوں پارٹیوں کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہوئے۔
خاص طور پر اویسی کی وجہ سے مسلم ووٹوں کی تقسیم ہوئی۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجسوی نے جس طرح اویسی کی پارٹی کو آر جے ڈی میں ضم کیا، اویسی نے اس کا بدلہ لے لیا۔