کولکاتا : بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر بی سی سی آئی کے صدر ، سورو گنگولی جو ان دنوں اپولواسپتال میں زیرعلاج ہیں کی عیادت کی۔دودن قبل سوربھ گنگولی کو دوسری مرتبہ ہارٹ اٹیک آنے کے بعد اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔کل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اسپتال جاکر سوربھ گنگولی کی عیادت کی تھی۔گورنر نے گنگولی کے ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔گورنر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سوربھ گنگولی جلد سے جلد صحت مند ہوجائیں گے ۔گنگولی کا آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اگلے دو سال تک احتیا ظ کرنے کا کا مشورہ دیا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں