گودھرا : گجرات کے گودھرا کے 2002 ء کے ٹرین آتشزنی واقعہ کے اہم ملزم رفیق حسین کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رفیق حسین کو شہر گودھرا سے گرفتار کیا گیا۔ رفیق پر الزام ہے کہ اُس نے ٹرین کے کوچ پر پہلے پتھراؤ کیا اور پھر پٹرول ڈال کر اُس کو آگ لگادی۔ اِس وقعہ میں 59 کارسیوکوں کی موت ہوئی تھی۔ گودھرا پولیس نے اتوار کی شب ریلوے اسٹیشن کے قریبی علاقہ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں سے رفیق کو گرفتار کیا۔ 51 سالہ رفیق ملزمین کے اُس گروپ کا حصہ رہا جو پوری سازش میں پیش پیش تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رفیق 19 سال سے فرار تھا۔ پنچ محل ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے بتایا کہ رفیق کے گروپ نے سازش تیار کی اور ہجوم کو اُکسایا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں