گوداوری ندی سے نوجوان کی نعش دستیاب

39

ناندیڑ:31مئی۔(ورق تازہ نیوز) شہر سے بہنے والی گوداوری ندی سے آج 31مئی کو صبح نامعلوم نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی ۔

نگینہ گھاٹ علاقہ سے دستیاب نعش کے بارے میں وزیر آباد پولس نے شناخت کی اپیل شہریان سے کی ہے ۔آج صبح 25۔30 سال کے نوجوان کی نعش نگینہ گھاٹ کے قریب دستیاب ہوئی ۔

وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی سنیل بڑے نے ندی کنارے پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا ۔نوجوان نے ہاف پینٹ ‘ٹی شرٹ پہنی تھی۔ نوجوان نے اپنے دونوں ہاتھ باندھ کر سینے کے پاس رکھا تھا اسی میں اسکی موت ہوگئی ۔