گوداوری میں طغیانی : جائیکواڑی کے تمام 27 دروازے کھولے گئے

اورنگ آباد: ناسک اور احمد نگر اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے گوداوری اور پر وارا ندی میں طغیانی آگئی ہے اور ان بالائی ندیوں سے پٹن کے جا ئیکواڑی ڈیم میں پانی آمد کاسلسلہ جاری ہے تازہ خبر کے مطابق 11554 کیوسک رفتار سے جا ئیکواڑی ڈیم میں پانی کی آمد ہورہی ہے جس کے پیش نظر ندی کنارے رہنے والوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کیا ہے۔ جا ئیکواڑی انتظامیہ نے آج ڈیم کے 27 دروازے کھول کر گوداری ندی میں پانی کا اخراج شروع کر دیا ہے

۔ساحلی علاقوں پر آباد دیہاتوں اور بستیوں کے ساکنان کو خبر دار رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ناسک اور احمد نگر اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور وہاں کے ڈیم سے پانی کے اخراج میں آج صبح سے اضافہ ہوا یہ ناسک ضلع کے در تایم سے10562 کیوسک کروا سے 1652 کیوسک نیلونڈے 18904 کیوسک سے پانی چھوڑا جا ر ہے۔ جس کی وجہ سے دونوں ندیوں میں طغیانی آ گئی ہے اور پانی تیزی سے جیک واڑی ڈیم میں آرہا ہے۔ڈیم کا خیر 98.68 فیصد تک آ گیا ہے

مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش میٹی تھانے، پالگھر ، رائے گڑھ میں آج صبح سے بارش ہورہی ہے۔ جگہ جگہ سڑکیں زیر آب آ گئی۔

جمعہ (16 ستمبر) کی صبح، دروازے 2.5 فٹ سے 3 فٹ اٹھا لیے گئے۔ تاہم چونکہ ڈیم میں پانی کی بڑی مقدار موجود تھی اس لیے دوپہر کے وقت گیٹ مزید ڈیڑھ فٹ یعنی ساڑھے تین فٹ بلند کیے گئے اور 75956 کیوسک پانی گوداوری ندی کے طاس میں چھوڑا گیا۔ اس رات کے بعد تمام ایمرجنسی 9 سلیوئس دوبارہ 0.5 بجے کھولے گئے اور اب گوداوری ندی کے طاس میں تمام 27 سلیوئسوں سے کل 80172 کیوسک کا اخراج جاری ہے۔