گوا بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لکھ دیا
گوا بی جے پی کی ایک پرانی ویب سائٹ پر پیر کی صبح ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لکھا ہوا دیکھ کر پارٹی کارکنان میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ لوگوں کو کچھ دیر تک یہ سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ آخر ماجرا کیا ہے۔ لیکن جلد ہی پتہ چلا کہ ان کے ویب سائٹ کو کسی نے ہیک کر لیا ہے اور بدمعاشی کے تحت اس پر ’پاکستان زندہ باد‘ لکھ دیا گیا ہے۔ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ ہیکرس نے ویب سائٹ پر ایک ای میل آئی ڈی اور نام بھی دیا ہے جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے ہی ویب سائٹ ہیک کیا ہوگا۔
بعد ازیں ویب سائٹ کو recover کرلیا گیا اور ویب سائٹ پر جانے کے بعد ویب سائٹ انڈر مینٹیننس کا مسیج آرہا ہے.