گلابی ناندیڑ : بی آر ایس کا جلسہ عام : بڑے پیمانے پر تیاریاں مکمل : ویڈیو اور فوٹو دیکھیں
ناندیڑ : (ورق تازہ نیوز )بی آر ایس سربراہ اور چیف منسٹر کے سی آر کے اتوار 5 فروری کو ناندیڑ دورہ کے دوران پارٹی کی شمولیتی میٹنگ اور جلسہ عام کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ سارے شہر میں بی آر ایس کے گلابی پوسٹرس اور بینرس کی دھوم ہیں۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹر کے کئی سرکردہ قائدین اور مقامی تنظیموں کے نمائندے کے سی آر کی قیادت میں بی آر ایس میں شامل ہوں گے۔ ناندیڑ کا پورا قصبہ جلسہ عام کے لیے کیے گئے انتظامات سے گلابی ہو گیا۔ ہال اور پنڈال کی خوبصورتی سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
بھارتیہ راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور تلنگانہ ریاست کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے تنظیمی عمارت کی تعمیرکے لئے ناندیڑ میں پارٹی کا کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ناندیڑ میں میٹنگ کے بعد مسٹر راؤ پونے اور پھر اورنگ آباد میں عوامی اجلاس کریں گے۔حال ہی میں،ناندیڑ ضلع کے سرحدی علاقوں کے قریب،بلولی دیگلور، دھرما آباداور ماہور تعلقوں میں پارٹی کی ترقی کے لئے کوشش جاری ہے۔ کے سی آر پارٹی کو ریاست میں فائدہ ہونے کی امید ہے
کیونکہ مہاراشٹر میں آٹھ لوک سبھا اور 22اسمبلی سیٹوں پر تیلگو زبان بولنے والوں کی کثرت ہے۔بی آر ایس کے قریب مستقبل میں مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے کا اندازہ ہے اور اودھو بالاصاحب ٹھاکرے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے کی امکان ہے۔
.@BRSparty Chief, #Telangana Chief Minister K Chandrashekar Rao to address a public meeting in #Nanded on February 5 👇 pic.twitter.com/M9PevV0cYM
— Anusha Puppala (@anusha_puppala) February 4, 2023
బీఆర్ఎస్ బహిరంగసభకు సర్వం సిద్ధం | BRS Public Meeting | Nanded – TV9#BRSPublicMeeting #Nanded #TV9Telugu pic.twitter.com/ilxDHfY6aU
— TV9 Telugu (@TV9Telugu) February 4, 2023