گستاخِ رسول کے خلاف شہر ہندوپور میں زبردست ریالی

ہندوپور:23. جون۔محمدشفیع اللہ) گستاخِ رسول نپور شرما کے خلاف شہر ہندوپور ریاست آندھراپردیش میں آج بروز جمعرات بتاریخ 23.6.2022 کو شہر کی جامع مسجد کے زمہ داروں کے زیرنگرانی اور شہر کی مشہور ومعروف علماء کرام کی تنظیم لجنتہ العلماء والحفاظ کے زیر سرپرستی میں ایک زبردست ریالی نکالی گئی۔

جس میں بہت ہی کثیر تعداد میں غلامانِ محمد نے شرکت کرکے سیدالکونین صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت کا ثبوت دیا اور ریالی کا اختتام شہر کے یم یل سی جناب اقبال صاحب کے خطاب اور شیخ الحدیث حضرت مولاناعبدالحسیب صاحب سعودی دامت برکاتہم بانی ومہتمم مدرسہ الکلیتہ الرشیدیہ ہندوپور کی دعا سے ہوا ۔