گزشتہ کی طرح دسویں کے طلباء کے لیے اقراء اسٹڈی سینٹر میں طلباء کے لیے پڑھائی کرنے کا اہتمام 45 برسوں سے انجمن خاندیش تعلیمی و سماج ی کام انجام دینے میں پیش پیش
تھانے (آفتاب شیخ) دسویں جماعت کے امتحانات چل رہے ہیں۔ طلباء امتحان کی تیاری زور شور سے کررہے ہیں۔ ان طلباء کو پڑھائی کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کی غرض سے رابوڑی تھانے کے معروف سماجی و تعلیمی ادارہ انجمن خاندیش کی جانب سے رابوڑی میں واقع ادارہ کے کمیونٹی ہال میں گزشتہ کی طرح پر امسال بھی اقراء اسٹڈی سینٹر کا قیام کیا گیا ہے جہاں گزشتہ ایک ماہ سے طلباء پرسکون ماحول میں پڑھائی کررہے ہیں۔
انجمن خاندیش پچھلے 45 برسوں سے سماجی و تعلیمی خدمات انجام دیں رہا ہے۔ اس ضمن میں ادارہ کے صدر سید عباس علی نے بتایا کہ ادارہ 1978 سے سماجی و تعلیمی خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہا ہے اور اپنے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی حتیٰ المقدور کوشش کررہاہے۔ ادارہ کے جنرل سیکرٹری آفتاب شیخ نے کہا کہ رابوڑی قدیم آبادی والا علاقہ ہے ہمارے علاقہ میں اکثر مکانات چھوٹے ہیں اور بہت قریب قریب میں بلڈنگیں بنی ہونے کی وجہ سے اور شور شرابے کی وجہ سے طلباء کو پڑھائی میں تکلیفیں پیش آتی ہے اور طلباء یکسوئی کے ساتھ پڑھائی نہیں کرپاتے ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور طلباء کو امتحانات سے قبل کے اوقات میں یکسوئی کے ساتھ پڑھائی کرنے کےلیے پرامن ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ادارہ کی جانب سے اسٹڈی سینٹر کا اہتمام کیا جاتا ہے
جہاں اطراف و اکناف کے طلباء شام چھ بجے سے رات دس بجے تک پڑھائی کرنے آتے ہیں۔ ادارہ کے خازن اکرم بنے خان نے بتایا کہ اسٹڈی سینٹر میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے پڑھائی کے ذوق کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے مسرت کا اظہار کیا ہے یہاں پڑھائی کرنے والوں میں اکثریت میونسپل اردو اسکول کے طلباء و طالبات کی ہے۔ منتظمین نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے علاقے کے تعلیمی معیارکو بڑھانے کے لئے یہ ایک چھوٹی
سی کوشش کی جارہی ہے اور انشاءاللہ اسے آگے بھی اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ اسی طرز پر دیگر علاقوں میں بھی اسٹڈی سینٹر کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ اسٹڈی سینٹر کے لیے ادارہ کے عہدیداران و ممبران نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی ذمہداریاں انجام دے رہے ہیں۔ امتحانات شروع ہونے پر اقرا اسٹڈی سینٹر میں پڑھائی کرنے والے طلبا و طالبات کو گلاب کے پھول کے ساتھ نیک خواہشات دی گئی اس موقع پر ادارہ کے صدر سید عباس علی، جنرل سیکریٹری آفتاب شیخ، نائب صدر ذاہد علی قاضی، سید طاہر علی، سید امیر علی، خازن اکرم بنے خان و دیگر موجود تھے۔