انڈہ کھانا ہماری صحت کے لئے بہت زیادہ ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود ہائی پروٹین انسانی جسم کو طاقت دینے کے لئے سب سے زیادہ اہم ہے، مگر ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ کھانے کی ہر چیز کو ایک ترتیب سے کھائیں نہ بہت زیادہ کھائیں اور نہ ہی بہت کم کھائیں کیونکہ اس میں آپ کے لئے کسی حد تک نقصان بھی ہوسکتا ہے . اور انڈوں کو بہت زیادہ کھانا بھی نقصان پہنچا سکتا ہے .

” انڈوں میں کیلوریز، اومیگا فیٹی ایسڈز، وٹامن اے، ڈی ، بی، آئیوڈین اور دیگر انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں مگر آج ہم آپ کو گرمیوں میں انڈے کھانے کے نقصانات بتانے جا رہے ہیں. نقصانات: گرمیوں میں انڈے کھانے سے جلد پر آئل بڑھ جاتا ہے اور ایکنی کے مسائل حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں، اس کے علاوہ میلانن کا رنگ کمزور ہوجاتا ہے جس سے آپ کی رنگت پر بھی اثر پڑتا ہے. خواتین میں ماہواری کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم میں درد کی شکایت بڑھنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے.