گرل فرینڈ کے گھر کے سامنے نوجوان نے خودکشی کرلی

924

جھانسی:محبت میں پاگل 20 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کے گھر کے قریب زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ مرنے سے پہلے، شبھم نے انسٹاگرام پر ‘تیرے بنا مرجاواں…’ گانے کے ساتھ ایک ریل شیئر کی۔

اس نے ریل میں اپنی اور اپنی گرل فرینڈ کی تصویر بھی لگائی تھی۔ شبھم کے زہر کھانے کی اطلاع ملتے ہی گھر والے موقع پر پہنچ گئے۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرل فرینڈ کے گھر والے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔واقعہ یوپی کے جھانسی کا ہے۔ معلومات کے مطابق، شبھم ورما عرف گولو جھانسی کے باراگاؤں گیٹ کے باہر ماسٹر کالونی میں رہتا تھا۔ وہ میڈیکل سٹور میں کام کرتا تھا۔ اس کا مشن کمپاؤنڈ میں رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ کئی ماہ سے معاشقہ چل رہا تھا۔