گجرات: 10 مرتبہ کانگریس کے ایم ایل اے رہے موہن رتھوا کی بی جے پی میں شمولیت؟

201

احمد آباد: گجرات میں 10 بار کانگریس کے ایم ایل اے رہنے والے موہن سنگھ رتھوا نے وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں اندرون ایک ماہ منعقد شدنی اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی چھوڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ گجرات میں کانگریس گذشتہ دو دہائیوں سے اقتدار حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 78 سالہ موہن سنگھ رتھوا کل بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ایم ایل اے، جو چھوٹا ادے پور (درج فہرست قبائل یا ایس ٹی) حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اپنا استعفیٰ گجرات کانگریس کے سربراہ جگدیش ٹھاکر کو بھیج دیا ہے۔