نظام پورا:گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی کل اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور ان کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ اسپتال کے ذمہ داران کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔

واضح رہے کل یعنی اتوار کی شام کو وزیر اعلی وڈودرا کے نظام پورا علاقہ میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جب ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور وہ خطاب کرتے کرتے بیہوش ہوگئے۔ اسٹیج پر موجود جوانوں نے ان کو فوراً سنبھالا اور ان کو احمد آباد کے مہتا اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔