گجرات کے موربی میں 5 دن قبل شروع ہونے والا پل گر گیا 400 سے زائد افراد ڈوبے : 141 ہلاکتوں کی تصدیق

14,768

موربی بریج ٹوٹتے وقت کا ویڈیو سامنے آگیا: ویڈیو لنک دیکھیں: ہولناک لمحہ جب گجرات کا پل گر گیا، اس پر 500 لوگ #GujaratBridgeCollapse #Morbi #Gujarat #BridgeCollapse #morbibridge #morbibridgecollapse

موربی پل حادثے کی ویڈیو منظر عام پر، گرنے سے پہلے پل ہلتا ہوا دیکھا گیا، حادثے میں اب تک 141 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

گجرات کے موربی میں بڑا حادثہ،یہاں مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے متعدد افراد ندی میں گر گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیبل بریج کو پانچ روز قبل تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔بریج پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔حادثےمیں ۱۰۰ سے زائد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے،حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

احمد آباد:گجرات کے موربی میں آج ایک کیبل پل گرنے سے 91 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پل گرنے کے وقت اس پر تقریباً 500 افراد موجود تھے، جن میں سے 100 کے قریب اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر، جو آج گجرات میں تھے، نے فوری امدادی کارروائیوں کا حکم دیا، کئی مقامی باشندے بھی زخمیوں کو بچانے کی کوششوں میں شامل ہوئے۔ وزیر اعظم نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے بھی بات کی اور ان سے صورتحال کا جائزہ لینے کو کہا۔ حادثے کی خبر آتے ہی گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی موربی روانہ ہو گئے۔

ایسا لگتا ہے کہ پل درمیان میں ٹوٹ گیا ہے، لیکن مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔