گجرات کے رہایشی اسکول میں نہانے کے دوران لڑکیوں کی تصویر کشی

1,068

ولساد(گجرات): جنوبی گجرات کے ضلع ولساد میں ایک سرکاری زیر انتظام رہائشی اسکول کی لڑکیوں نے الزام لگایا ہے کہ باورچی نے ان کی اُس وقت تصویر کشی کی جب وہ نہارہی تھیں۔ الزامات سنگین نوعیت کے ہونے کے سبب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مقامی کرائم برانچ پولیس، انسپکٹر، مقامی سب انسپکٹر حتی کہ ڈپٹی کلکٹر بھی ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا تیقن دیا گیا ہے۔