مرکزی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ، اب کسان رہنما راکیش ٹکیت نے گجرات میں بھیتحریکتیز کرنے کا انتباہ دیاہے۔ انہوں نے گاندھی نگر کو کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر سے گھیرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔پیر کے روز ، کسان لیڈرراکیش ٹکیت اپنے گجرات کے دوسرے دن سابق وزیر اعلی شنکرسنگھ واگھیلا کے ساتھ گاندھی آشرم پہنچے۔ آشرم میں انہوں نے گاندھی کے مجسمے پر سوت سے بنی مالاپہنائی۔ اس موقع پر کسان رہنما ٹکیتنے کہا کہہماری وجہ سے بی جے پی میں خوف پھیلا رہاہے۔ کسانوں کی تحریک کے تحت ابھی بھی پرامن طریقے سے دھرنا جاری ہے۔ لیکن جس طرح سے گجرات اور پورے ملک میں کسانوں کی زمین چھینی جارہی ہے اس کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے کسانوں کو بھی بہت ساری پریشانی ہے لیکن سننے والا کوئی نہیں ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں