گجرات میں کرکٹ گراونڈ میں محمدسمیع کا نام لے کرجئے شری رام کے نعرے ٗویڈیووائرل

احمدآباد: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ کے درمیان ایک انتہائی شرمناک حرکت کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہاں موجود کچھ تماشائیوں کو ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد سمیع کا نام لے کر جئے شری رام کا نعرہ لگاتے سنا گیا۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس پر کافی بحث ہورہی ہے۔ یہ واقعہ احمد آباد ٹسٹ شروع ہونے سے عین قبل کا بتایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں ہندوستانی کھلاڑی باؤنڈری کے قریب کھڑے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران اسٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائیوں نے سوریہ کمار یادو کا نام پکارا، اس کے بعد محمد سمیع کو دیکھتے ہی جئے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ یہاں ایک تماشائی کو ’جے شری رام ٹو سمیع‘ کہتے بھی سناگیا۔