گجرات میں وندے بھارت ٹرین پر سنگباری ۔اسد اویسی سفر کر رہے تھے
سورت:(ورق تازہ نیوز)مام سیاسی جماعتیں گجرات انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بڑے لیڈران ان دنوں گجرات کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران پیر کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی گجرات پہنچ گئے۔
اس دوران کچھ نامعلوم لوگوں نے وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا جس میں وہ سفر کر رہے تھے۔ جس میں ٹرین کی ونڈ شیلڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ اویسی کی پارٹی کے لیڈر وارث پٹھان نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ نامعلوم لوگوں نے ٹرین پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیئے۔ وارث پٹھان نے اپنی ٹویٹ میں کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ٹرین کے شیشے ٹوٹے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ اسد الدین اویسی، وارث پٹھان سمیت دیگر لوگ ٹرین میں نظر آ رہے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں پٹھان نے لکھا، "آج شام جب ہم اسد الدین اویسی، صابر کابلی والا اور اے آئی ایم آئی ایم کی قومی ٹیم کے ساتھ سورت کے لیے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہے تھے، کچھ نامعلوم افراد نے ٹرین پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔”