احمد آباد : گجرات اسمبلی میں آج لو جہاد کے خلاف بل منظور کرلیا گیا ہے ۔ جس میں شادی کرکے دھوکہ دینے یا زبردستی تبدیلی مذہب کرانے کے معاملہ میں خاطی کو 10 سال تک کی قید کی سزاء ہوسکتی ہے ۔ بل کے ذریعہ 2003 ء کے اس قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔ طاقت کی زور پر یا لالچ دے کر تبدیلی مذہب کرانے پر سزاء ہوگی ۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران مملکتی وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے بل پیش کیا تھا ۔ تاہم اس میں لو جہاد کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ کے بشمول کئی مسلم ارکان نے بل کی مخالفت کی اور ایوان میں ہنگامہ کرتے ہوئے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں