• 425
    Shares

نئی دہلی، 25 ستمبر (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے گجرات کے ایک اہم ہیرا کاروباری کے یہاں چھاپے ماری کرکے نہ صرف 10.89 کروڑ روپیے کی قیمت کے 8900 کیریٹ بلا حساب والے ہیروں کا پتہ لگایا ہے بلکہ اس دوران 1.95 کروڑ روپیے کی نقد اور زیورات بھی ضبط کیے ہیں۔

محکمہ نے آج یہاں بتایا کہ ٹیکس چوری کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 22 ستمبر کوگجرات کے صف اول کے ایک ہیرا ایکسپورٹر کے احاطوں پر تلاشی اور ضبط کی مہم چلائی گئی۔ یہ گروپ ہیرے کی تجارت کے علاوہ ٹائلس بنانے کے بھی کاروبار سے وابستہ تھا۔ اس مہم میں گجرات کے سورت، نوساری، موربی، وانکانیر اور مہاراشٹر کے ممبئی واقع 23 احاطوں کو شامل کیا گیا۔

تلاشی کی اہم خصوصیات میں بڑی مقدارمیں کاغذی اور ڈیجیٹل کے طور پر بلا حساب والے ڈیٹا کو ضبط کیا جانا شامل ہے، جو سورت، نوساری اور ممبئی میں اپنے معتمد اہلکاروں کے تحفظ میں خفیہ مقامات پر رکھے گئے تھے۔ ڈیٹا میں گذشتہ پانچ برسوں کے لیے بلا حساب والے خرید، بلا حساب والے فروخت، خرید کے لیے ایڈجسٹمنٹ انٹریز لینا، جن کے خلاف نقد حاصل ہوتی ہے، انگڈیا فرموں کے ذریعے سے اس طرح کی نقد اور اسٹاک کی آمد و رفت، انگڈیا کے پاس بلا حساب والے نقد رکھنا، جائداد اور اسٹاک کی خرید کے لیے ایسی بے حساب والی آمدنی کی سرمایہ کاری اور اسٹاک وغیرہ کے ثبوت شامل ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔