گجرات میں اجتماعی نماز میں حصہ لینے والے دو پولیس اہلکار گرفتار، معطل

0

سورت، 4اپریل (یو این آئی) گجرات کے ڈانگ ضلع میں کورونا وائرس سے متعلق لاک ڈاون کے دوران تعینات دو پولیس اہلکاروں کو ایک مسجد میں اجتماعی نماز میں شامل ہونے کے سبب گرفتار کرکے فوری اثرات سے معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے آج جاری بیان میں بتایا کہ انسپکٹر آئی بی اجمیری اور سب انسپکٹر ایس ایس ڈریا کل ضلع کے سوبیر میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ اسی دوران دونوں آہوا کلکٹر دفتر کے نزدیک کی مسجد میں مولوی اور دیگر کے ساتھ اجتماعی نمازپڑھنے چلے گئے۔

دونوں کو قومی آفت منیجمنٹ قانون 2005اور لاک ڈاون سے متعلق سرکاری ہدایت کی خلاف ورزی کرنے کے سبب گرفتار کرکے فوری اثرات سے معطل کردیا گیا ہے۔