گجرات الیکشن: بی جے پی کی بڑھی مشکل، شنکر سنگھ واگھیلا نے بنائی نئی پارٹی
احمد آباد:تجربہ کار سیاست دان اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا نے اتوار کو اپنی نئی پارٹی پرجا شکتی ڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
انہوں یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ گجرات انتخابات “پوری طاقت” کے ساتھ لڑیں گے، واگھیلا نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے متبادل کے طور پر لڑے گی۔