گجرات اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں بغاوت

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ٹکٹ نہ دینے سے ناراض پارٹی کے کم از کم ایک موجودہ ایم ایل اے اور چار سابق ایم ایل اے نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کی دھمکی دی ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی۔ پارٹی کے کچھ ناراض رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اپنے حامیوں سے مشاورت کے بعد اپنا اگلا قدم اٹھائیں گے،

لیکن بی جے پی کےسابق ایم ایل اے ہرشد وساوا نے جمعہ کو نندود (شیڈیولڈ ٹرائب ریزرو) سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔